سرگودھا ،ہوائی فائرنگ کر کے خوف وہراس پھیلانے والا اسلحہ سمیت گرفتار

بدھ 7 دسمبر 2022 14:55

سرگودھا ،ہوائی فائرنگ کر کے خوف وہراس پھیلانے والا اسلحہ سمیت گرفتار
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2022ء) علاقہ میں ہوائی فائرنگ کر کے خوف وہراس پھیلانے پر مسلح شہری کو پولیس نے چھاپہ مار کر ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

سرگودھا ریجن کے علاقہ بھکر کے محلہ رشیدیہ میں آتشیں اسلحہ سے ہوائی فائرنگ کر کے علاقہ میں خوف وہراس پھیلانے کے واقعہ کا ڈی پی او محمد اجمل نے سخت نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر کے کاروائی کا حکم دیا جس پر تھانہ سٹی پولیس ٹیم نے چھاپہ مار کر رائفل 44 بور سے مسلح شہری محمد احمد کو گرفتار کر لیا اور ناجائز اسحلہ برآمد کر کے اے ایس آئی محمد اسلم خان کی مدعیت میں ملزم کے خلاف زیر دفعہ 13/20/65اور337H مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تفتیش ہے۔

اس واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او بھکر محمد اجمل کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف زیرو ٹالیرینس پالیسی اپنائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :