کھلے دودھ کی قیمت 15روپے اضافے سی150روپے لیٹر تک پہنچ گئی

دہی کی قیمت میں بھی 20روپے اضافہ ،180روپے فی کلو میں فروخت

بدھ 7 دسمبر 2022 14:55

کھلے دودھ کی قیمت 15روپے اضافے سی150روپے لیٹر تک پہنچ گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2022ء)ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے کھلے دودھ کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا دہی کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ،دودھ کی فی کلو میں15روپے جبکہ دہی کی قیمت میں 20روپے اضافہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اضافے کے بعد کھلے دودھ کی فی کلو قیمت 15روپے اضافے سی150روپے ، گڑوی کی قیمت 10روپے اضافے سی170روپے فی کلو جبکہ دہی کی قیمت بھی 20روپے اضافے سی180روپے فی کلو کر دی گئی ۔انتظامیہ کی گرفت نہ ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں دودھ کی مختلف قیمتیں وصول کی جارہی ہیں۔