سونم کپور بھی ماہرہ خان کی خوبصورتی سے متاثر

بدھ 7 دسمبر 2022 17:52

سونم کپور بھی ماہرہ خان کی خوبصورتی سے متاثر
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2022ء) پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کی خوبصورتی نے سرحد پار بھارتی حسنیاں کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ روز انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنی متعدد خوبصورت تصویریں شیئر کیں، یہ تصویریں حقیقت سے قریب تر پینٹنگز کے نمونوں پر مبنی تھیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ کا یہ تصویریں اپلوڈ کرنا ہی تھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود ان کے فالوورز نے ماہرہ کی خوبصورتی کے قصیدے پڑھنا شروع کر دیئے۔کمنٹ باکس میں آنے والی تعریفوں میں معروف شخصیات کے نام بھی دیکھے جا سکتے ہیں جن میں بھارتی اداکارہ سونم کپور بھی شامل ہیں۔سونم کپور بھی ماہرہ خان کی تصویروں کو دیکھ کر متاثر ہوئے بنا نہ رہ سکیں اور اداکارہ کے حسن کی تعریف کرتے ہوئے ناصرف دل کا ایموجی بنایا بلکہ آپ حسین ہیں لکھ ڈالا۔

متعلقہ عنوان :