ایل ڈی اے کے زیر اہتمام پلاٹوں کا شاندار نیلام عام

9کمرشل ،رہائشی پلاٹس 15 کروڑ91لاکھ85 ہزار613 روپے میں نیلام کر دیئے گئے

بدھ 7 دسمبر 2022 17:59

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2022ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی مختلف رہائشی سکیموں میں واقع9 رہائشی اور کمرشل پلاٹس نیلام کر دیے گئے۔ نیلام عام کا انعقاد گزشتہ روز ایل ڈی اے کمیونٹی سنٹر، نیو گارڈن ٹائون میں ہوا۔نیلام عام میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ایل ڈی اے کے سینئر افسران اور شہریوں کی موجودگی میں نیلامی کا عمل اوپن بولی کے تحت شفاف انداز میں مکمل ہوا۔

نیلام عام میں ایل ڈی اے کی جانب سی26رہائشی اور کمرشل پلاٹس نیلامی کے لیے پیش کیے گئے جن میں سے کل 9رہائشی و کمرشل پلاٹس مختلف شہریوں نے اوپن بولی میں زیادہ بولی دے کر حاصل کیے۔ یہ پلاٹ مجموعی طور پر 15 کروڑ91لاکھ85 ہزار613 روپے میں نیلام کیے گئے ، ان کی تفصیل درج ذیل ہے۔

(جاری ہے)

پلاٹ نمبر369/5بلاک ایم ، سبزہ زار(کمرشل)55لاکھ32ہزار850روپے میں نیلام کیا گیا۔

پلاٹ نمبر369/6بلاک ایم ، سبزہ زار (کمرشل)55لاکھ 74ہزار183روپے میں نیلام کیا گیا۔پلاٹ نمبر 370بلاک ڈی جوبلی ٹائون(رہائشی)90لاکھ72ہزارروپے میں نیلام ہوا۔پلاٹ نمبر620بلاک ڈی جوبلی ٹائون(رہائشی)86لاکھ71ہزارروپے میں نیلام ہوا۔پلاٹ نمبر533بلاک بی جوبلی ٹائون(رہائشی)ایک کروڑ50لاکھ80ہزارروپے میں نیلام کیاگیا۔پلاٹ نمبر 69سوک سنٹر(کارنر)جوبلی ٹائون(کمرشل)6کروڑ29لاکھ25ہزار600 روپے میں نیلام ہوا۔

پلاٹ نمبر79,80,81فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹرجوہر ٹائون لیز پردو کروڑتین لاکھ روپے میں نیلام کر دیا گیا۔پلاٹ نمبر7سوک سنٹرقائداعظم ٹائون لیزپر ایک کروڑ54لاکھ50ہزارروپے میںنیلام کر دیا گیا اورڈی پوائنٹ پارکنگ پلازہ شاہ عالم مارکیٹ کے حقوق کرایہ ایک کروڑ66لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔نیلام عام کی نگرانی آکشن کمیٹی کے ارکان ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہاؤسنگ)، ڈائریکٹرڈی جی ہیڈکوارٹرز‘ڈائریکٹرز ہائوسنگ اور دیگر متعلقہ افسران نے کی،نیلام عام کی شرائط موقع پر پڑھ کر سنائی گئیں اور نیلامی میں شہریوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :