راولپنڈی،ناجائز اسلحہ رکھنے والی10ملزمان گرفتار

ملزمان سے اسلحہ معہ ایمونیشن، چھری اور مکہ برآمد ،مقدمات درج

بدھ 7 دسمبر 2022 19:35

راولپنڈی،ناجائز اسلحہ رکھنے والی10ملزمان گرفتار
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2022ء) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والی10ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان سے اسلحہ معہ ایمونیشن، چھری اور مکہ برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے ملزم دانیال سی1پستول30بور معہ ایمونیشن ،وارث خان پولیس نے ملزم اُسامہ انور سی1پستول30بور معہ ایمونیشن ،بنی پولیس نے ملزم شیر علی سے چھری، ملزم رفیق سے آہنی مکہ، واہ کینٹ پولیس نے ملزم افضال سی1پستول30بور معہ ایمونیشن ،صدر واہ پولیس نے ملزم اسماعیل سی1پستول30بور معہ ایمونیشن ،روات پولیس نے ملزم حق نواز سی1پستول30بور معہ ایمونیشن ،ملزم کننان سی1پستول30بور معہ ایمونیشن ،چونترہ پولیس نے ملزم حسنین شاہ سی1پستول30بور معہ ایمونیشن ،کوٹلی ستیاں پولیس نے ملزم انوارالحق سی1پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان نے کہاکہ گرفتا رملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈائون میں مزید تیزی لائی جائے گی۔