کسی کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھ لینا انسانیت ہے، اداکارہ ریشم

بدھ 7 دسمبر 2022 20:44

کسی کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھ لینا انسانیت ہے، اداکارہ ریشم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2022ء) اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ کسی کے دٴْکھ کو اپنا دٴْکھ سمجھ لینا انسانیت ہے۔ اداکارہ نے اپنے آفیشل فیس بک پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریشم کسی فلاحی ادارے کی کارکن کے ہمراہ چلتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ وہ انہیں تفصیلات بتاتے ہوئے سامان سے بھرے ہوئے ٹرک کی جانب بڑھتی ہیں۔

(جاری ہے)

ریشم انہیں سامان سے متعلق بتاتے ہوئے کہتی ہیں اس ٹرک میں کمبل اور دوسرے میں دودھ ہے جبکہ شالز وہ پہلے ہی نکلواچکی ہیں۔انہوں نے اس نیکی کا آغاز ایک بوڑھیں خاتون کے سر پر ہاتھ رکھ کر کیا۔شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ کسی کے دٴْکھ کو اپنا دٴْکھ سمجھ لینا انسانیت ہے۔ دوسروں کی مدد کرنے سے ہم دراصل اپنی مدد کررہے ہوتے ہیں,اپنے دل کا بوجھ ہلکا کر رہے ہوتے ہیں، اپنے اندر کی گندگی کو صاف کر رہے ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :