اداکارہ ثمر رانا کو عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے کے بعد گرفتار کرلیا

بدھ 7 دسمبر 2022 21:50

اداکارہ ثمر رانا کو عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے کے بعد گرفتار کرلیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2022ء) اداکارہ ثمر رانا کو عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے کے بعد گرفتار کرلیا گیا ۔ ثمررانا پر چھبیس لاکھ روپے کے فراڈ کا کیس تھا جس کی ضمانت ہائی کورٹ سے منسوخ ہو گئی ۔

(جاری ہے)

ضمانت منسوخ ہونے پر ثمر رانا کو اقبال ٹائون پولیس نے گرفتار کرکے تھانہ لٹن روڈ خواتین کی حوالات بند کردیا ۔ثمر رانا نے شہری سید کلیم علی شاہ سے مکان فروخت کرنے کے لئے چھبیس لاکھ روپے لئے لیکن گھر نا دیا۔ثمر رانا پر مختلف افراد سے فراڈ کرنے کی دس سے زائد ایف آئی آر کٹ چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :