سٹی ڈویژن پولیس نے کریک ڈائون کر کے 24 گھنٹوں میں 105 ملزمان کو گرفتار کرلیا

بدھ 7 دسمبر 2022 21:50

سٹی ڈویژن پولیس نے کریک ڈائون کر کے 24 گھنٹوں میں 105 ملزمان کو گرفتار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2022ء) سٹی ڈویژن پولیس نے کریک ڈائون کر کے 24 گھنٹوں میں 105 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ ایس پی سٹی سرفراز ورک کے مطابق سنگین واداتیں کرنے والے مفرور اور ریکارڈ یافتہ 71 ملزمان گرفتار ،مختلف مقامات سے 3 منشیات فروش گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی منشیات برآمد کی گئی ۔

(جاری ہے)

غیر قانونی اسلحہ اسکی نمائش کرنے پر 7 ملزمان گرفتار ، بلیک پیپر،پتنگ بازی اور سائونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 10 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ کرایہ داری ،حساس مقامات اور گداگری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 12 ملزمان کو پابند سلاسل کیا گیا جبکہ خطرناک متحرک ڈکیت گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔