ایل ڈی اے کاپلاٹوں کا شاندار نیلام عام، 9کمرشل و رہائشی پلاٹس 15 کروڑ91لاکھ85 ہزار روپے میں نیلام

بدھ 7 دسمبر 2022 22:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2022ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی مختلف رہائشی سکیموں میں واقع9 رہائشی اور کمرشل پلاٹس نیلام کر دیے گئے۔ترجمان کے مطابق نیلام عام کا انعقاد ایل ڈی اے کمیونٹی سنٹر، نیو گارڈن ٹائون میں ہوا۔نیلام عام میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ایل ڈی اے کے سینئر افسران اور شہریوں کی موجودگی میں نیلامی کا عمل اوپن بولی کے تحت شفاف انداز میں مکمل ہوا ۔

نیلام عام میں ایل ڈی اے کی جانب سے26 رہائشی اور کمرشل پلاٹس نیلامی کے لیے پیش کیے گئے جن میں سے کل 9 رہائشی و کمرشل پلاٹس مختلف شہریوں نے اوپن بولی میں زیادہ بولی دے کر حاصل کئے۔یہ پلاٹ مجموعی طور پر 15 کروڑ91لاکھ85 ہزار613 روپے میں نیلام کیے گئے۔ترجمان نے مزید کہا کہ پلاٹ نمبر369/5بلاک ایم ، سبزہ زار(کمرشل)55لاکھ32ہزار850روپے میں نیلام کیا گیا۔

(جاری ہے)

پلاٹ نمبر369/6بلاک ایم ، سبزہ زار (کمرشل)55لاکھ 74ہزار183روپے میں نیلام کیا گیا۔پلاٹ نمبر 370 بلاک ڈی جوبلی ٹا ئون(رہائشی)90لاکھ72ہزارروپے میں نیلام ہوا۔پلاٹ نمبر620بلاک ڈی جوبلی ٹائون(رہائشی)86لاکھ71ہزارروپے میں نیلام ہوا۔پلاٹ نمبر533بلاک بی جوبلی ٹائون(رہائشی)ایک کروڑ50لاکھ80ہزارروپے میں نیلام کیاگیا۔پلاٹ نمبر 69سوک سنٹر(کارنر)جوبلی ٹائون(کمرشل)6کروڑ29لاکھ25ہزار600 روپے میں نیلام ہوا۔

پلاٹ نمبر79,80,81فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹرجوہر ٹائون لیز پردو کروڑتین لاکھ روپے میں نیلام کر دیا گیا۔پلاٹ نمبر7سوک سنٹرقائداعظم ٹائون لیزپر ایک کروڑ54لاکھ50ہزارروپے میںنیلام کر دیا گیا اورڈی پوائنٹ پارکنگ پلازہ شاہ عالم مارکیٹ کے حقوق کرایہ ایک کروڑ66لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔نیلام عام کی نگرانی آکشن کمیٹی کے ارکان ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہائو سنگ)، ڈائریکٹرڈی جی ہیڈکوارٹرزڈائریکٹرز ہائوسنگ اور دیگر متعلقہ افسران نے کی۔نیلا می کی شرائط موقع پر پڑھ کر سنائی گئیں اور نیلامی میں شہریوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :