سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی سے منی مزدا ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، منی مزدا ایسوسی ایشن کے مسائل اور ممکنہ حل پر تبادلہ خیال

بدھ 7 دسمبر 2022 21:10

ژ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2022ء) سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی سے منی مزدا ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی، ٹرانسپوٹرز وفد میں تنویر جٹ، حاجی شیر علی، نعمت اللہ، ملک اعجاز سمیت دیگر عہدیداران شرکت کی، ملاقات میں منی مزدا ایسوسی ایشن کے مسائل اور ممکنہ حل کو زیر بحث لایا گیا، ٹرانسپورٹرز کا تجاوزات اور ون وے پر کریک ڈاؤن پر سی ٹی او لاہور سے اظہارِ تشکر کیا، ملاقات میں ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین سے آگاہی کیلئے خصوصی ریفریشر کورسز بھی کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا، اس موقعہ پر سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی پارکنگ اسٹنڈز کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، ٹریفک بہاو میں خلل بننے والی رکاوٹوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، غیر قانونی اقدام کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائیگی، شہر میں مختص کردہ روڈز پر مقررہ لوڈ اور مقررہ اوقات کار کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گیں، ڈاکٹر اسد ملہی کا مزید کہنا تھا کہ ناکارہ اور الٹریشن والی گاڑیوں کیخلاف بھی بھرپور کارروائی ہوگی، شہر میں روڈ سائیڈ پر پارکنگ، ناجائز اڈے قائم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں، ڈاکٹر اسد ملہی نے مسائل کے حل کیلئے ٹریفک پولیس اور ٹرانسپورٹرز پر مشتمل مشترکہ کمیٹیاں فعال کرنے کی ہدایت کردی، ٹریفک مسائل کے حل کیلئے چھ کمیٹیاں تشکیل دے دیں، ڈی ایس پی ٹریفک اور منی مزدا ایسوسی ایشن کے عہدیداران شامل ہونگے، سی ٹی او لاہور کی سرکل افسران کو کم ازکم ہفتہ وار میٹنگز کرنے کی بھی ہدایت کردی، کمیٹیاں باہمی مشاورت سے ٹریفک مسائل کے حل کیلئے لائحہ عمل بنائیں گے، باہمی مشاورت سے مسائل کا خاتمہ ممکن ہوگا