سکیم کے تحت خواتین کے خوشحال مستقبل کیلئے مختلف اقدامات کیے ہیں، سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرپنجاب

بدھ 7 دسمبر 2022 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2022ء) سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب نے صوبے کی خواتین میں صحت مندانہ سرگرمیوں اور کھیلوں کے فروغ کے لیے متعدد سکیمیں شروع کی ہیں،یہ بات انہوں نے محکمہ خواتین ترقی پنجاب کے زیراہتمام صنفی برابری کی رپورٹ 2021 جاری کرنے کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہی،تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور راجہ بشارت تھے، اس موقع پرسابق سیکرٹری سپورٹس فواد ہاشم ربانی و دیگر بھی موجود تھے، سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب نے ای روزگار سکیم کے تحت خواتین کے خوشحال مستقبل کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں،ای روزگار سکیموں کے ذریعے باعزت طریقے سے لاکھوں روپے کما رہی ہیں، صنفی برابر کی رپورٹ 2021 میں ان اقدامات کو سراہا گیا ہے، سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ نے کہا کہ خواتین گریجویٹس یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی ای روزگار سکیموں میں مردوں کے مقابلے زیادہ سرگرمی سے حصہ لے رہی ہیں۔