2075 تک پاکستان دنیا کی چھٹی بڑی معیشت بن سکتا ہے: گولڈ مین ساکس کی پیشگوئی

موزوں پالیسیاں اور ادارے قائم ہوئے تو 2075 تک پاکستان دنیا کی چھٹی بڑی معیشت ہوگی، 2075 تک دنیا کی 5 سب سے بڑی معیشتیں چین، بھارت، امریکا، انڈونیشیا اور نائیجیریا ہوں گی، رپورٹ

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری بدھ 7 دسمبر 2022 23:24

2075 تک پاکستان دنیا کی چھٹی بڑی معیشت بن سکتا ہے: گولڈ مین ساکس کی پیشگوئی
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر 2022ء) 2075 تک پاکستان دنیا کی چھٹی بڑی معیشت بن سکتا ہے: گولڈ مین ساکس کی پیشگوئی۔ موزوں پالیسیاں اور ادارے قائم ہوئے تو 2075 تک پاکستان دنیا کی چھٹی بڑی معیشت ہوگی، 2075 تک دنیا کی 5 سب سے بڑی معیشتیں چین، بھارت، امریکا، انڈونیشیا اور نائیجیریا ہوں گی، رپورٹ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی سرمایہ کاری بینک گولڈ مین ساکس نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کے معاشی مستقبل کی پیشگوئی کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موزوں پالیسیاں اور ادارے قائم ہوئے تو 2075 تک پاکستان دنیا کی چھٹی بڑی معیشت ہوگی، 2075 تک دنیا کی 5 سب سے بڑی معیشتیں چین، بھارت، امریکا، انڈونیشیا اور نائیجیریا ہوں گی۔ رپورٹ میں پاکستان کی معاشی ترقی کا تخمینہ آبادی میں اضافے کی بنیاد پر لگایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں یہ پیش گوئی بھی کی گئی ہے کہ 2075 تک پاکستان کی مجموعی داخلی پیداوار 12.7 کھرب ڈالر ہوجائے گی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر مالیاتی ایمرجنسی سے متعلق جعلی خبروں پر حکومتِ پاکستان کے فنانس ڈویژن نے وضاحت کردی۔ ایک بیان میں فنانس ڈویژن نے کہا کہ ملک میں مالیاتی ایمرجنسی نافذ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، سوشل میڈیا پر غلط پیغامات کا مقصد ملک کی معاشی صورتِ حال کو غیر یقینی بنانا ہے ، ایسے غلط پیغامات وہی پھیلاسکتے ہیں جو پاکستان کو خوش حال ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے۔

فنانس ڈویژن نےکہا کہ معاشی سختی کے اس دور میں ایسے جعلی پیغامات بنانا اور پھیلانا قومی مفاد کے خلاف ہے، پاکستانی معیشت میں موجود استحکام اور تنوع کے ہوتے ہوئے ملک کو سری لنکا سے جوڑنا انتہائی غیر مناسب ہے۔ فنانس ڈویژن کے مطابق موجودہ معاشی مشکلات کی وجہ یوکرین جنگ اور تجارتی اشیا کی قیمتوں کا انتہائی اُتار چڑھاؤ ہے۔