فضیلہ قاضی اور قیصر خان کے بیٹے کی شادی، تصاویر وائرل

جمعرات 8 دسمبر 2022 12:01

فضیلہ قاضی اور قیصر خان کے بیٹے کی شادی، تصاویر وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2022ء) پاکستان کی مایاناز سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی اور اداکار قیصر خان نظامانی کے بڑے بیٹے کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل تصاویر اور ریلز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فضیلہ قاضی اور قیصر خان نظامانی کے بڑے بیٹے احمد خان نظامی رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔

(جاری ہے)

فضیلہ قاضی نے اپنے انسٹاگرام پر شادی کی مختلف تقریبات سے تصاویر اور ریلز پوسٹ کیں ہیں، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ان کے بیٹے کی شادی اور ولیمے کی وائرل تصاویر اور ریلز سے معلوم ہوتا ہے کہ تقریبات میں عزیز و اقارب اور قریبی دوست احباب نے شرکت کی ہے۔احمد خان نظامی اور ان کی اہلیہ ناہیل نے ان تقریبات میں ایک ساتھ پٴْرکشش نظر آ رہے تھے۔ شادی کی کے موقع پر احمد نے کالے رنگ کی شیروانی جبکہ ان کی اہلیہ نے روایتی سرخ عروسی جوڑے کا انتخاب کیا۔دوسری جانب ولیمے کی تقریب کی تصاویر بھی دیکھی جاسکتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :