ساتویں پی ٹی بی ایف ٹین پن باؤلنگ رینکنگ چیمپئن شپ 25 دسمبر سے شروع ہو گی

جمعرات 8 دسمبر 2022 13:53

ساتویں پی ٹی بی ایف ٹین پن باؤلنگ رینکنگ چیمپئن شپ 25 دسمبر سے شروع ہو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2022ء) پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام اور سندھ ٹین پن بائولنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے ساتویں پی ٹی بی ایف ٹین پن باؤلنگ رینکنگ چیمپئن شپ 25 دسمبر سے کراچی سے شروع ہو گی۔ گزشتہ روز سندھ ٹین پن بائولنگ ایسوسی ایشن کے صدر علیم آغا نے بتایاکہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

چیمپیئن شپ میں 8 کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مردوں کے سنگلز، ڈبلز، ٹیم ایونٹ، خواتین سنگلز، ایمچور، ڈیف، انٹر سکول اور انٹر یونیورسٹی کے مقابلے شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کے لئے رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے اور ایونٹ میں شرکت کی خواہش مند کھلاڑی 20 دسمبر تک رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ ایونٹ کی اختتامی تقریب 30 دسمبر کو ہوگی جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :