فیصل آباد، سورج مکھی کی کاشت کا شیڈول جاری

جمعرات 8 دسمبر 2022 13:58

فیصل آباد، سورج مکھی کی کاشت کا  شیڈول جاری
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2022ء) سورج مکھی کی کاشت کا موسم بہار کا شیڈول جاری اورمحکمہ زراعت کی جانب سے سورج مکھی کی پنجاب میں کاشت کے منصوبہ کے تحت صوبہ کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے مطابق زرعی اہرین،سائنسدانوں، برآمد کنندگان، کسان تنظیموں کی مشاورت سے پنجاب کے اضلاع میں موسم بہار کا شیڈول جاری کیاگیا ہے جس کے پہلے حصے میں بہاولپور،رحیم یار خان، خانیوال، ملتان، وہاڑی اور بہاولنگر شامل ہیں جن میں سورج مکھی کی کاشت کا وقت یکم جنوری سے31جنوری تک مقرر کیا گیا ہے جبکہ دوسرے حصہ میں مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان،لیہ، لودھراں، راجن پوراور بھکر شامل ہیں جہاں سورج مکھی کی کاشت کاوقت10جنوری سے10فروری تک مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح میانوالی، سرگودھا، خوشاب، جھنگ، ساہیوال،اورکاڑہ، فیصل آباد، سیالکوٹ،گوجرانوالہ، لاہور، منڈی بہاؤالدین،قصور،شیخوپورہ، ننکانہ صاحب،اٹک،نارووال، راولپنڈی، گجرات،چکوال میں سورج مکھی کی کاشت کا وقت25جنوری سے فروری کے آخر تک مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سورج مکھی کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے صحیح وقت پر اس کی کاشت بہت ضروری ہے کیونکہ تاخیر سے کاشت کی گئی سورج مکھی سے پیداوار میں کمی ہوجاتی ہے۔