کراچی؛ والدہ کی ڈانٹ سے دل برداشتہ نوجوان نے پھندا لگاکر خودکشی کرلی

جمعرات 8 دسمبر 2022 14:13

کراچی؛ والدہ کی ڈانٹ سے دل برداشتہ نوجوان نے پھندا لگاکر خودکشی کرلی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2022ء) شہر قائد کے علاقے لیاری میں انٹر پاس طالبعلم نے والدہ کی ڈانٹ سے دل برداشتہ ہو کر گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی ۔بغدادی کے علاقے لیاری آٹھ چوک حاجی پیر محمد روڈ کے قریب گھر سے ایک نوجوان کی گلے میں رسی کا پھندا لگی لاش ملی۔پولیس کے مطابق 18 سالہ نوجوان نے حال ہی میں انٹر کا امتحان پاس کیا تھا ۔

(جاری ہے)

متوفی کا بڑا بھائی باسط علی سندھ پولیس میں اے ایس آئی اور ڈی آئی جی سائوتھ آفس میں تعینات ہے جبکہ بہنوئی عاطف شہزاد اینٹی انکروچمنٹ فورس میں اے ایس آئی اور والد ایکسائز پولیس میں ملازمت کرتے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق متوفی نے اپنی بہن کا موبائل فون توڑ دیا تھا جس پر اس کی والدہ نے ڈانٹا اور اس نے دل برداشتہ ہوکر اپنے کمرے میں جا کر دروازہ اندر سے بند کیا اور خودکشی کر لی۔متوفی نوجوان کی نماز جنازہ صبح 10 بجے گھر کے قریب مسجد میں ادا کردی گئی، بعد ازاں میوہ شاہ قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ۔