فلسطین کے یورپی اداروں کے ساتھ 80 ملین یورو کے معاہدوں پر دستخط

جمعرات 8 دسمبر 2022 14:15

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2022ء) فلسطین اور یورپی اداروںفلسطینی علاقوں میں اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے 80.65 ملین یورو (84.83 ملین امریکی ڈالر) کے متعدد سرمایہ کاری اور مالیاتی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق ان معاہدوں پر دستخط یورپی یونین فلسطین بزنس فورم کے موقع پر کیے گئے جو مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

فورم میں فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتای، فلسطینی اور یورپی کاروباری رہنماؤں، بینکرز، سرمایہ کاروں اور حکومتی نمائندوں نے شرکت کی۔فلسطینی وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی حکومت اور یورپی یونین نے نجی شعبے کے منصوبوں کی مدد سے ترقی کو بڑھانے کے لیے 30.5 ملین یورو (32.08 ملین ڈالر) کے مالیاتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔معاہدے کے تحت دونوں فریقین نے 2023 کے آغاز تک ان منصوبوں سے مستفید ہونے کی شرائط طے کیں۔یورپی بینک برائے تعمیر نو اور ترقی کے ساتھ ساتھ فرانسیسی، ڈچ اور اطالوی مالیاتی اداروں نے بھی 50.15 ملین یورو (52.75 ملین امریکی ڈالر) کے قرضوں کے معاہدوں پر دستخط کیے تاکہ فلسطینیوں کے آغاز، روزگار اور اقتصادی ترقی کی حمایت کی جا سکے۔ ■