پاکستان اورانگلینڈکے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جمعہ کوملتان میں شروع ہوگا،جیت کاتسلسل برقراررکھیں گے ،بین اسٹوکس

جمعرات 8 دسمبر 2022 14:58

پاکستان اورانگلینڈکے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جمعہ کوملتان میں شروع ہوگا،جیت ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2022ء) پاکستان اورانگلینڈکی کرکٹ ٹیموں کے درمیان رواں ٹیسٹ سیریز کادوسرامیچ جمعہ 9دسمبرکوملتان میں شروع ہوگا،ملتان کی پچ اورصورت حال کو دیکھتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم نے ایک تبدیلی کی ہے اورلیونگ اسٹون کی جگہ مارک ووڈ کوٹیم میں شامل کرلیاہے ۔ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے کہاکہ مارک ووڈ فٹ ہیں اوران کاکھیلنا یقینی ہے تاہم بین فوکس کی واپسی کی گارنٹی نہیں ۔

انہوںنے کہاکہ ہم اس میچ میں ووڈ کی سپیڈ کواستعمال کریں گے ۔ملتان کی پچ خشک ہے اوراس پرریورس سوئنگ ہوگی ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی جانب سے جارحانہ حکمت عملی کی امید ہے وہ سیریز میں واپس آنے کی کوشش کریں گے لیکن ہم بھی جارحانہ انداز اپنائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملتان اورراولپنڈی کی صورتحال میں زیادہ فرق نہیں ہے ۔دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان کے کپتان بابراعظم ٹاس جیت کر کیافیصلہ کرتے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں انگلینڈ ٹیم کے کپتان نے کہاکہ مارک ووڈ کی غیر موجودگی سے ہمیں فرق ضرور پڑے گا،ڈیڑھ سوکلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتاروالاباﺅلرکسی بھی ٹیم کااثاثہ ہوتاہے ۔بین اسٹوکس نے کہاکہ پاکستان کے پاس ورلڈ کلاس فاسٹ باﺅلرزہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم جیت کاتسلسل برقراررکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ملتان میں موسم ایساہے کہ یہاں میچ تاخیر سے شروع اورجلد ختم ہونے کاامکان ہے ،ایسی صورتحال میں ممکن ہے کہ ٹیسٹ میچ میں 300سے 350اوورزکاکھیل ہو۔

اگرایسا ہوتاہے توہمیں مزید خطرات مول لیناپڑیں گے۔دیکھتے ہیں کہ کل کے میچ میں کیاہوتاہے ۔واضح ہو کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریزمیں انگلینڈ کو ایک صفرکی برتری حاصل ہے۔انگلش ٹیم نے راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 74رنز سے شکست دی تھی ۔\932

متعلقہ عنوان :