چینی صدر کا دورہ سعودی عرب اطراف کے ما بین اعلیٰ ترین سفارتی سرگرمی قرار

چین اور عرب ممالک کے درمیان دیرپا ہم آہنگ بقائے باہمی برقرار رہی ہے، چینی میڈ یا چین اور عرب ممالک کے ما بین کبھی کوئی تنازع سامنے نہیں آیا ، رپورٹ

جمعرات 8 دسمبر 2022 15:02

چینی صدر کا دورہ سعودی عرب اطراف کے ما بین اعلیٰ ترین سفارتی سرگرمی ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2022ء) چینی صدر شی جن پھنگ چین-عرب سمٹ اور چین -خلیج تعاون کونسل سمٹ میں شرکت اور سعودی عرب کے سرکاری دورے کیلئے ریاض پہنچ چکے ہیں،یہ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد فریقین کے درمیان اعلیٰ ترین سفارتی سرگرمی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چین اور عرب ممالک کے درمیان دیرپا ہم آہنگ بقائے باہمی برقرار رہی ہے جس کی ایک اہم وجہ مشرق وسطیٰ کے حوالے سے چین کا موقف ہے،سال دو ہزار سولہ میں شی جن پھنگ نے مشرق وسطیٰ میں مسائل کے حل کیلئے یہ تجاویز پیش کیں کہ اختلافات کو دور کرتے ہوئے بات چیت کو مضبوط بنایا جائے،اپنے اپنے ملکی تقاضوں کے مطابق راستوں کا انتخاب کیا جائے۔

مثلاً ،امریکہ اس خطے میں ایران کا استعمال کرتے ہوئے کشیدگی کو بڑھانے کی کوشش کرتا رہا ہے جبکہ چین نے 2016 میں سعودی عرب،مصر اور ایران کا بھی دورہ کیا تھا۔ماہرین کے مطابق چین تمام عرب ممالک کے ساتھ دوستانہ تعاون کے تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہے جو ان ممالک کے باہمی مفاہمت میں کردار ادا کر سکتا ہے۔عرب ممالک کے عوام چین کے بارے میں مثبت تاثرات رکھتے ہیں اور چین دنیا میں واحد ملک ہے جس کا عرب ممالک کے ساتھ کبھی کوئی تنازع سامنے نہیں آیا ہے۔