Live Updates

نیب کی عثمان بزدار سمیت دیگر کے شراب لائسنس اجرا کی انکوائری بند کرنے کی سفارش

جمعرات 8 دسمبر 2022 16:18

نیب کی عثمان بزدار سمیت دیگر کے شراب لائسنس اجرا کی انکوائری بند کرنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2022ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت دیگر کے شراب لائسنس اجرا کی انکوائری بند کرنے کی سفارش کر دی۔عدالت عالیہ میں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے نجی ہوٹل کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے ہائیکورٹ میں لائسنس کے اجرا کی انکوائری بند کرنے کی رپورٹ جمع کروا دی۔

نیب رپورٹ کے مطابق نیب ریجنل بورڈ نے انکوائری بند کرنے کی رپورٹ ہیڈ کوارٹر بھجوا دی ہے اور معاملہ چیئرمین نیب کو بھجوا دیا ہے تاکہ وہ حتمی فیصلہ کریں۔وکیل نجی ہوٹل کے مطابق تین سال سے بے مقصد انکوائری جاری ہے جسے بند کیا جائے ،قانون کے تحت یہ انکوائری جاری نہیں رہ سکتی۔عدالت نے ڈی جی نیب کے جواب کی روشنی میں درخواست کو نمٹا دیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات