ڈیر ہ اسماعیل خان، اراضی تنازعہ پر مخالفین کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

جمعرات 8 دسمبر 2022 16:26

ڈیر ہ اسماعیل خان، اراضی تنازعہ پر مخالفین کی فائرنگ سے دو افراد جاں ..
ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2022ء) تھانہ یارک کی حدودعلاقہ چنڈہ کے قریب اراضی تنازعہ پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

مسلح مخالفین کی باپ بیٹوںاور دیگر افرادپر فائرنگ سے 2پھوپھی زاد بھائی جاں بحق جبکہ باپ اور دیگر افراد بال بال بچ گئے، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں ، پولیس نے مقتول صفت اللہ کے والد کی رپورٹ پر پولیس نے 4نامزد ملزمان کیخلاف دوہرے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ۔

واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی میتوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے مقتول صفت اللہ کے والد نعمت اللہ کی رپورٹ پر نامزد ملزما ن کیخلاف دوہرے قتل کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ رپورٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فریقین کے مابین قتل مقاتلہ کی دشمنی اور پہاڑ کی ملکیت پر تنازعہ چلا آرہا ہے۔\378