Live Updates

الیکشن کمیشن مجھے نا اہل کرنے کی کوشش کر رہا ہے،عمران خان

ارکان اسمبلی حکومت کی ناکامیوں،مہنگائی اور غیر مؤثر معاشی پالیسیوں سے عوام کو آگاہ کریں،چیئرمین تحریک انصاف کا پارٹی اجلاس میں اظہار خیال

Abdul Jabbar عبدالجبار جمعرات 8 دسمبر 2022 16:26

الیکشن کمیشن مجھے نا اہل کرنے کی کوشش کر رہا ہے،عمران خان
لاہور (اردوپوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 08 دسمبر 2022ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن مجھے نا اہل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔تمام ارکان اسمبلی انتخابات کی تیاری کریں اور اپنے حلقوں میں عوام کو حکومت کی ناکامیوں سے آگاہ کریں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان سے 4 اضلاع کے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

شرکاء نے خدشہ ظاہر کیا کہ اسمبلیوں کی تحلیل پر حکومت عام انتخابات ملتوی کر سکتی ہے۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم نے کہا کہ الیکشن کراؤ ملک بچاؤ تحریک کو دیگر اضلاع تک لیکر جانا ہے،ارکان اسمبلی مہنگائی اور غیر مؤثر معاشی پالیسیوں پر عوام کو اعتماد میں لیں۔الیکشن ملکی مسائل کا واحد حل ہیں،تمام ارکان اسمبلی انتخابات کی تیاری کریں اور اپنے حلقوں میں عوام کو حکومت کی ناکامیوں سے آگاہ کریں۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن مجھے نا اہل کرنے کی کوشش کر رہا ہے،پرویز الٰہی کا ساتھ نبھانے کے حوالے سے یقین ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کی زیر صدارت فیصل آباد ڈویژن کے ارکان اسمبلی کا اجلاس ہوا،شرکاء نے اسمبلی تحیل کرنے کے معاملے پر عمران خان کے مؤقف کی تائید کی اور کہا کہ نشستیں آپ کی امانت ہیں جب کہیں گے اسمبلیاں چھوڑ دیں گے۔

فیصل آباد پاکستان کا مانچسٹر ہے،امپورٹڈ حکومت کی ناکام پالیسیوں کے باعث فیصل آباد معاشی لحاظ سے تباہ ہو کر رہ گیا ہے،پی ٹی آئی دور میں ملکی ترقی کی شرح نمو بہترین تھی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں فیصل آباد کی تنظیم اور کارکنوں کا کردار قابل ستائش ہے،ہمارے دور میں پاکستان کی صنعتی ترقی بہترین تھی۔ملکی مسائل کا واحد فوری شفاف انتخابات ہیں۔پی ڈی ایم انتخابات سے فرار ہو کر ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہی ہے،کارکن انتخابات کی تیاری شروع کر دیں۔آئندہ انتخابات میں پارٹی کے متحرک کارکنوں کو ترجیح دی جائے گی،ضمنی انتخابات میں فیصل آباد نے پی ٹی آئی کے مؤقف کی تائید کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات