چین کی غیر ملکی تجارت کے حجم میں رواں سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران 8.6 فیصد نمو ریکارڈ

جمعرات 8 دسمبر 2022 16:33

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2022ء) چین کی غیر ملکی تجارت کے حجم میں رواں سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران 8.6 فیصد نمو آئی ہے۔چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز (جی اے سی)سے جاری رپورٹ کے مطابق چین کی غیر ملکی تجارت کاحجم جنوری تا نومبر 2022گیارہ ماہ کے دوران 38.34 ٹریلین یوآن(5.49ٹریلین ڈالر)پر آگیا ہے۔اس دوران بر اامدات میں 11.9 فیصد سے 21.84 ٹریلین یوآن جبکہ درآمدات کے حجم میں 4.6 فیصد سے 16.5 ٹریلین یوآن کی نمو ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

اس عرصہ میں آسیان کے رکن ممالک چین کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار ثابت ہوئے ،آسیان کے ساتھ باہمی تجارت میں گیارہ ماہ میں 15.5 فیصد،دوسرے بڑے تجارتی شراکت دار یورپی یونین کے ساتھ 7 فیصد اور امریکا کے ساتھ تجارت میں 4.8 فیصد اضافہ ہوا ۔رپورٹ کے مطابق روڈ اینڈ بیلٹ منصوبے میں شامل ریاستوں کے ساتھ تجارت میں سالانہ بنیادوں پر 20.4 فیصد سے 12.54 ٹریلین یوآن کا اضافہ ہوا ، صرف نومبر کے دوران چین کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 0.9 فیصد نمو ریکارڈ کی گئی تاہم نومبر میں درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 1.1 فیصد اور اکتوبر کے مقابلے 7.9 فیصد کمی آئی۔