Live Updates

سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس کا بیان قلمبند

جمعرات 8 دسمبر 2022 16:53

سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2022ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفراقبال کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس مصدق انور کا بیان قلمبند کرلیاگیا۔جمعرات کو سماعت کے دوران پاکستان مسلم لیگ(ن)کےرہنما وتوشہ خانہ کیس میں درخواست گزار محسن شاہنواز رانجھا،وکیل الیکشن کمیشن سعدحسن عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے الیکشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس مصدق انور کا بیان قلمبندکیا جس کے دوران نمائندہ الیکشن کمیشن کا کہناتھاکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی بینک سٹیٹمنٹس کی نقول جمع کروانے کاکہاگیاہے،عمران خان کی بینک سٹیٹمنٹس کی نقول 31 صفحات پر مشتمل ہیں،بینک سٹیٹمنٹس الیکشن کمیشن کے ریکارڈ میں جمع ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر الیکشن کمیشن نمائندہ نے عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی کی نقول بھی عدالت میں جمع کروائیں اور کہاکہ عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی کی نقول 59 صفحات پر مشتمل ہیں۔ بیان مکمل ہوجانے پر محسن شاہ نواز رانجھا کی جانب سے وکیل سمن میمن نے استدعا کی کہ توشہ خانہ ریفرنس میں فریق بننا چاہتے ہیں،جس پر عدالت نے کہاکہ کمپلیننٹ ایک رہےگا، بہتر ہے آپ گواہ بن جائیں، اگلی سماعت پر پراسیکیوشن کے دلائل تفصیل سے سنیں گے اور ثبوت بھی دیکھیں گے، عدالت نے توشہ خانہ سے متعلق ٹرائل کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات