پاکستان دنیا کا خوش قسمت ملک جہاں طویل و عریض ساحل ہے، گورنرسندھ

صوبہ کی ساحلی پٹی تفریح کا ذریعہ اور ماہی گیر وں کا ذریعہ معاش بھی ہے، واٹر فرنٹ منصوبہ کی تقریب سے خطاب

جمعرات 8 دسمبر 2022 17:00

پاکستان دنیا کا خوش قسمت ملک جہاں طویل و عریض ساحل ہے، گورنرسندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2022ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے ان خوش قسمت ممالک میں شامل ہے جہاں طویل و عریض ساحل ہے خا ص طور پر کراچی تا ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی تفریح کا ذریعہ اور ماہی گیر وں کا ذریعہ معاش بھی ہے، ساحل پر تعمیر ہونے والا یہ رہائشی منصوبہ ساحل کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ایچ ایم آر واٹر فرنٹ منصوبہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

گورنرسندھ نے مزید کہا کہ حاجی محمد رفیق پردیسی کی جانب سے مدعو کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔میرا حاجی صاحب سے بہت پرانا تعلق ہے، ان کا سب سے معتبر حوالہ ان کا فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کا حصہ لینا ہے HMRگروپ اور حاجی رفیق پردیسی کا منصوبہ ایک اچھی کاوش ہے،امید ہے کہ منصوبہ میں جدید ترین بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور رہائش اختیار کرنے والے افراد کو بہترین سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو مراعات کی فراہمی سے روزگار کے ان گنت مواقع فراہم کئے جاسکتے ہیں،تعمیراتی صنعت کو سہولیات کی فراہمی میری ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :