تعمیر کے حوالے سے ہمارے پاس ایک مربوط منصوبہ ہونا چاہیے، سینیٹر شیری رحمن

سیلاب کے بعد ہم نے دیکھا لاکھوں لوگ کھلے آسمان کے نیچے رہنے پر مجبور ہو گئے، وفاقی وزیر

جمعرات 8 دسمبر 2022 17:47

تعمیر کے حوالے سے ہمارے پاس ایک مربوط منصوبہ ہونا چاہیے، سینیٹر شیری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2022ء) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ تعمیر کے حوالے سے ہمارے پاس ایک مربوط منصوبہ ہونا چاہیے۔ انٹرنیشنل ہائوسنگ ایکسپو میں خطاب کرتے ہوئے شیری رحمن نے کہاکہ ہاؤسنگ ایکسپو حالیہ سیلاب اور ہماری ترجیحات کے پس منظر میں بہت ہی اہمیت کے حامل ہے۔

انہوںنے کہاکہ سیلاب کے بعد ہم نے دیکھا لاکھوں لوگ کھلے آسمان کے نیچے رہنے پر مجبور ہو گئے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ تعمیر کے حوالے سے ہمارے پاس ایک مربوط منصوبہ ہونا چاہیے، ہمیں ہائوسنگ سیکٹر میں ماحول دوست اور لچکدار ماڈلز متعارف کرانے ہونگے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے ہائوسنگ سیکٹر اور صوبوں کو گرین بلڈنگ کوڈ کے حوالے سے پالیسی گائیڈ لائن فراہم کی ہیں۔

(جاری ہے)

شیری رحمن نے کہاکہ ہم نے ماحولیاتی تبدیلی کے تباہ کاریوں سے بچنے کیلئے صوبوں کی لچکدار تعمیری نظام پر توجہ مرکوز کروائی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہاؤسنگ سیکٹر کو سیلاب سے 1.2 کھرب کا نقصان ہوا، اور اس کی بحالی کیلئے 592 بلین درکار ہیں۔ شیری رحمن نے کہاکہ ہمیں تعمیر کرتے وقت ماحولیاتی خطرات اور گرین بلڈنگ کوڈ کو تعمیری منصوبے کا حصہ بنانا ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ تمام گرین پالیسی اور آب و ہوا کے اقدامات تب ہی کامیاب ہونگے جب وہ مقامی آب و ہوا اور ضروریات کے مطابق ہوں، ہمیں کمزور اور متاثرہ کمیونٹیز کی مدد کرنی چاہیے، ہمیں ان کے دکھ اور تکالیف کو سمجھنا ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کی عوامی ذمہ داری ہے، کمزور اور متاثرہ لوگوں کو لچکدار اور کم لاگت والی پناہ فراہم کرنا ہم سب کا اجتماعی فرض اور ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :