Live Updates

اسمبلیوں سے استعفے دئیے تو اپوزیشن کا حکومت بنانے کا خواب ادھورا ہی رہے گا،مونس الٰہی

ہر موقع پر عمران خا ن کا ساتھ دیں گے،پنجاب حکومت چیئرمین پی ٹی آئی کی امانت ہیں جب چاہیں واپس لے لیں،رہنما ق لیگ نے ایک بار پھر واضح کر دیا

Abdul Jabbar عبدالجبار جمعرات 8 دسمبر 2022 17:36

اسمبلیوں سے استعفے دئیے تو اپوزیشن کا حکومت بنانے کا خواب ادھورا ہی ..
لاہور (اردوپوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 08 دسمبر 2022ء) مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے ایک بار پھر واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہیں،جب چاہیں واپس لے لیں،عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں اور جب تک اللہ تعالٰی کو منظور ہوا کام کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مونس الٰہی سے پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل اور عامر کیانی نے ملاقات کی۔

مونس الٰہی نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے گفتگو میں کہا کہ پنجاب میں اپوزیشن والے خوفزدہ ہیں کہ عمران خان اب کیا کرنے والے ہیں،اپوزیشن کا جم غفیر عمران خان کو دیکھ کر کانپ رہا ہے۔اسمبلیوں سے استعفٰی دئیے تو اپوزیشن کا حکومت بنانے کا خواب ادھورا ہی رہے گا۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان قوم کے حقیقی لیڈر ہیں،ہر موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ دیں گے،وضع دار لوگ ہیں جس کے ساتھ چلتے ہیں پھر اس کا ساتھ نبھاتے ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہیں،جب چاہیں واپس لے لیں،عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں اور جب تک اللہ تعالٰی کو منظور ہوا کام کریں گے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ پرویز الٰہی اور مونس الٰہی ہمارے قابل قدر اتحادی ہیں،ہمیں ان پر پورا اعتماد ہے،ق لیگ پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں چھوڑے گی۔ دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے 4 اضلاع کے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

شرکاء نے خدشہ ظاہر کیا کہ اسمبلیوں کی تحلیل پر حکومت عام انتخابات ملتوی کر سکتی ہے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پرویز الٰہی کی جانب سے ساتھ نبھانے کے وعدے پر پورا یقین ہے۔الیکشن کراؤ ملک بچاؤ تحریک کو دیگر اضلاع تک لیکر جانا ہے،ارکان اسمبلی مہنگائی اور غیر مؤثر معاشی پالیسیوں پر عوام کو اعتماد میں لیں۔الیکشن ملکی مسائل کا واحد حل ہیں،تمام ارکان اسمبلی انتخابات کی تیاری کریں اور اپنے حلقوں میں عوام کو حکومت کی ناکامیوں سے آگاہ کریں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن مجھے نا اہل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات