مقبوضہ کشمیر،محبوبہ مفتی نے سرکاری رہائش گاہ خالی کر دی

جمعرات 8 دسمبر 2022 19:49

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2022ء) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں اپنی سرکاری رہائش گاہ خالی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عہدیداروں نے بتایا کہ محبوبہ مفتی نے آج(جمعرات) صبح سرکاری رہائشی گاہ کر دی۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ نے رہائش گاہ خالی کرنے سے پہلے اپنے کرایہ کے واجبات بھی اداکر دیئے۔قبل ازیں محبوبہ مفتی نے حکام کی طرف سے نوٹس ملنے کے بعد سری نگر کے علاقے گپکار میں اپنا سرکاری بنگلہ خالی کر دیا تھا۔