ویٹرنری یونیو رسٹی کے زیر اہتمام اینیمل پریکٹس میں اینستھیز یا کے استعمال کے مو ضو ع پر دو روز سے جاری نیشنل ورکشاپ اختتا م پذیر

جمعرات 8 دسمبر 2022 22:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2022ء) یو نیور سٹی آف ویٹر نری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے ڈیپارٹمنٹ آف سمال اینیمل کلینیکل سائنسز کے زیر اہتمام اینیمل پریکٹس میں اینستھیز یا کے استعمال کے مو ضو ع پر دو روز سے جاری نیشنل ورکشاپ کی اختتامی تقریب کا انعقاد گذشتہ روز ویٹرنری اکیڈ می میں ہوا۔ افتتاحی تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کی جبکہ اختتامی تقریب کی صدارت سینوم فارما کے چیف ایگزیکٹو آفیسرمسٹرشفیق احمد شیخ نے کرتے ہوئے ریسورس پرسنز اور آرگنائزر کے درمیان شیلڈز جبکہ شرکا میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے جبکہ دیگر اہم شخصیات میں پروفیسر ڈاکٹر عاصم خالد محمود، ڈاکٹر عظمیٰ فرید درانی، ڈاکٹر ضیا اللہ مغل کے علاوہ پاکستان بھر کے مختلف انسٹی ٹیوشنز سے ویٹرنری پروفیشنلز، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

دوروزہ ورکشاپ میں ماہرین نے اینستھیزیاکے مختلف پہلوئوں جن میں گیس اینستھیز یا بیمار جانور کی اینستھیزیا دینے سے پہلے تشخیص جبکہ خرگوش اور پرندوں میں سرجری کے بعد خوراک کی مینجمنٹ، لوکل اینستھیزیا اور اس کو متاثر کرنے والے عوامل کے موضو ع پر لیکچرز دیئے۔ اس کے علاوہ شرکا کو گیس اینستھیزیا مشین کی ورکنگ اور جنرل اینستھیز یا کے بارے میں عملی تربیت بھی دی۔

ورکشاپ کا مقصد ویٹرنری پروفیشنلز کو جانورو ں کو علاج، سرجری کے دوران بے ہوش کرنے کے طریقہ کار سے متعلقہ دور حاضر کی جدید تکنیکی مہارتوں سے روشناس کروانا تھا۔ بعدازیں یو نیور سٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور نے سٹی کیمپس کے (بلڈنگ اینڈ ورکس ڈیپا رٹمنٹ اور اسٹیٹ مینجمنٹ) کے سپورٹیو سٹاف کی پیشہ وارا نہ سروسز کو سراہتے ہوئے تقریب کا انعقاد کیا جس کی صدارت وا ئس چانسلرپروفیسرڈاکٹر نسیم احمد نے کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے پروفیسرڈاکٹر نسیم احمد نے تمام سپورٹیو سٹاف کی یونیورسٹی کے لئے ادا کی گئی پیشہ وا رانہ خدمات کو سراہا نیز کہا کہ یونیورسٹی کی ترقی میں سپورٹیو سٹاف نے ہمیشہ ہی اپنا کلیدی کردارادا کیا ہے۔