ثنا اللہ خان کو کرتارپور مینجمنٹ یونٹ کے سی ای اوکا اضافی چارج تفویض ، نو ٹیفیکیشن جاری

جمعرات 8 دسمبر 2022 22:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2022ء) وفاقی حکو مت نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی سفارشات کو منظور کرتے ہوئے ٹرسٹ بورڈ کے گریڈ 19 کے ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ثنا اللہ خان کو کرتارپور مینجمنٹ یونٹ کے سی ای اوکا اضافی چارج دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے ڈپٹی سیکر ٹری کی جانب سے ان کی تقرری کا نو ٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ ان کی تقرری 3 ماہ کیلئے کی گئی ہے۔