پنجاب یونیورسٹی کا طالبعلم میو ہسپتال میں جاں بحق، وائس چانسلر اظہار افسوس

جمعرات 8 دسمبر 2022 23:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2022ء) پنجاب یونیورسٹی کا طالبعلم بیماری کی تاب نہ لاتے ہوئے میو ہسپتال میں خالق حقیقی سے جا ملا۔ مرحوم ذوہیب کالج آف فارمیسی میں بی ایس کا طالبعلم تھااوراولڈ کیمپس میں خالد بن ولید ہاسٹل میں رہائش پذیر تھا۔

(جاری ہے)

مرحوم طالبعلم ذوہیب کو صبح بخار ہوا جسے میو ہسپتال صبح 8 بجے علاج کے لئے بھجوایا گیالیکن جانبر نہ ہوسکا۔

مرحوم کے انتقال بارے طالبعلم کے والدین کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے طالبعلم کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ذوہیب فارمیسی کا ہونہار طالبعلم تھاجس کی وفات پر دلی صدمہ ہوا۔ انہوں نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ مرحوم کے جنت الفردوس میں درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر دے۔