پورا ملک استحصالی حکمران طبقے کی وجہ سے تباہی و بربادی کا شکار ہی: ضیاء الدین انصاری

نااہل اور آئی ایم ایف کے غلام حکمرانوں نے ملک و قوم کو مہنگائی کی چکی میں پیس دیا ہی: امیر جماعت اسلامی لاہور

جمعرات 8 دسمبر 2022 23:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2022ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ملک پر 75 سا ل سے مسلط استحصالی طبقے نے عوام کے حقوق کوغصب کررکھا ہے۔ جماعت اسلامی آئینی اور جمہوریہ جدوجہد کے ذریعے سے ان لیٹروں اور ظالموں کا مقابلہ کریگی۔پورا ملک استحصالی حکمران طبقے کی وجہ سے تباہی و بربادی کا شکار ہے۔

نااہل اور آئی ایم ایف کے غلام حکمرانوں نے پورے ملک کی عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھا دیا ہے۔ ملک کی معیشت کو ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کے سامنے گروی رکھا دیا ہے۔ موجودہ اور سابقہ حکمران ملک و قوم کے وفادار نہیں بلکہ اپنے مفادات کے وفادار ہیں جو عوام کے مسائل کو بھول کر اقتدار بچانے اور اس کے حصول کیلئے سیاست کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 146 کی سیاسی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر اجلاس میں امیدوار قومی اسمبلی چوہدری محمد شوکت اور پی پی امیر سلیم شیخ، سابق یوسی ناظم حاجی عبدالجلیل فاروقی اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔ اجلاس فصیح انصاری کو پی پی کیلئے ناظم انتخاب بھی مقرر کیا گیا۔ ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ لاہور شہر بدترین مسائل کا شکار ہے۔ اہل لاہور پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔

شہر کا سیوریج کا نظام تباہی کا شکار ہے اور لوٹ مار کا بازار سرگرم ہے۔سابقہ اور موجود ہ حکمرانوں نے لاہور شہر کے وسائل سے مال تو بنایا ہے لیکن بدقسمتی سے لوگوں کے مسائل کو حل نہیں کیا جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اہل لاہور کے بنیادی حقوق کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ اہل لاہور نے موقع دیا تو آئندہ قومی و بلدیاتی الیکشن میں اچھی قیادت کے ذریعے لاہور کی تعمیر و ترقی کے کام کا آغاز کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنے جھنڈے، انتخابی منشور اور ترازو کے نشان پر الیکشن میں جائے گی۔ کارکنان بھرپور تیاری کریں اور جماعت اسلامی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں