یوکرین کے دیگرعلاقوں کےالحاق کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، روس

جمعہ 9 دسمبر 2022 09:10

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2022ء) روس نے کہا کہ یوکرین کے دیگرعلاقوں کےالحاق کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ روسی خبررساں ادارے کے مطابق روسی حکومت کے ترجمان دیمیتری پیسکوف نے ماسکو میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ یوکرین کے دیگرعلاقوں کے الحاق کا فی الوقت ہمارا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ روس، یوکرین کے دیگر علاقوں کے الحاق کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا لیکن جو علاقےاب روس سے ملحقہ ہیں وہاں کےلیے ہمیں کافی کچھ کرنا ہے اور کچھ مقبوضہ علاقوں کو آزاد کروانا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اگر یوکرین چاہے تو یہ جنگ کل ہی بند ہو سکتی ہے جس کا علم یوکرینی صدر کو بھی ہے ۔ کریمیا کے بارے میں ترجمان نے کہا کہ وہاں خطرات در پیش ہیں کیونکہ یوکرین دہشتگردانہ سرگرمیوں میں مصروف ہے لیکن ہم ان کے خلاف بھی تدابیر لے رہے ہیں۔ روسی تیل سے متعلق قیمتوں کو محدود کرنے سے متعلق انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہماری تیاریاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :