سعودی عرب،ریاض سیزن میں سیاحوں کی تعداد 60 لاکھ سے تجاوز کر گئی

جمعہ 9 دسمبر 2022 09:50

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2022ء) ریاض سیزن میں مختلف ممالک سے آنے والے سیاحوں کی تعداد 60 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ سعودی اخبار کے مطابق ریاض سیزن میں رنگا رنگ پروگرامزکا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 130 ممالک کے 60 لاکھ سے زیادہ سیاح شرکت کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

تفریحی سلسلوں میں مختلف کھیلوں کے علاوہ ریستوان، میوزیکل شوز، تھیٹرز، بین الاقوام نمائش اور دیگر مختلف پروگرام شامل ہیں۔

ریاض سیزن میں تفریح کے شائقین کےلیے متعدد میلوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جن میں السویدی پارک کا ثقافتی میلہ، فن فیسٹیول اورریاض فرنٹ کا آر یو ایس ایچ میلہ کے علاوہ اینمی ٹاون قابل ذکر ہیں۔یہ مشہور حقیقی و فرضی گیمز اور ای سپورٹس کا سب سے بڑا میلہ ہے اسی طرح دیگر مقامات میں حال ہی میں ’لٹل ریاض‘ کا افتتاح کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :