سعودی عرب،ریاض میں دنیا کی بلند ترین عمارت تعمیر کرنے پر غور

جمعہ 9 دسمبر 2022 09:50

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2022ء) سعودی انویسٹنٹ فنڈ ریاض میں دنیا کی بلند ترین عمارت تعمیر کرنے کے منصوبے پر غور کر رہا ہے۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی انویسٹنٹ فنڈ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ریاض میں دنیا کی بلند ترین عمارت کی اونچائی2کلو میٹر ہوگی اور یہ برج خلیفہ سے دو گنا بڑی ہوگی جس کی مجموعی لمبائی 828 میٹر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ دنیا کی بلند ترین عمارات کی تعمیر کا تخمینہ لگانے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق مذکورہ مجوزہ عمارت پر 5 بلین ڈالر کی لاگت آئے گی۔ اندازے کے مطابق یہ منصوبہ ریاض کے کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے مغرب میں ہوگا اور وژن 2030 کے مطابق اسے ریاض کے شمالی حصے کے ترقیاتی منصوبے میں شامل کیا جائے گا۔سعودی انویسٹنٹ فنڈنے کہا کہ دنیا کی بلند ترین عمارتوں کا ریکارڈ توڑنے والی مجوزہ عمارت کا ڈیزائن بنانے کے لیے دنیا کی معروف 8 کمپنیوں کو دعوت دی گئی ہے۔مجوزہ منصوبہ ریاض کے شمال میں مجموعی طور پر18 مربع کلو میٹر میٹر کے رقبے پر مشتمل ہوگا۔