روسی صدر یورپی ایشیائی اقتصادی یونین کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان پہنچ گئے

جمعہ 9 دسمبر 2022 11:40

بشکیک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2022ء) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یورپی ایشیائی اقتصادی یونین (ای اے ای یو)کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان پہنچ گئے۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے صدر ای اے ای یو اجلاس میں شرکت اور خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں توقع ہے کہ رہنما ایک مشترکہ گیس مارکیٹ بنانے اور توانائی کے شعبے میں ایک بین الحکومتی کونسل کے قیام پر بات چیت کریں گے اور ای اے ای یو کے اندر مزید انضمام اور خدمات کی مشترکہ منڈی کی ترقی پر بھی توجہ دیں گے۔

توقع ہے کہ سربراہی اجلاس کے دوران دستاویزات کے ایک پیکیج پر دستخط کیے جائیں گے۔ رہنما 2023 کے لیے یورپی یونین کی بین الاقوامی ترجیحات کا لائحہ عمل بھی طے کریں گے۔روسی صدر مرکزی اجلاس کے علاوہ، اس موقع پر آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینیان سمیت دو طرفہ بات چیت کا ایک سلسلہ منعقد کریں گے۔ یہ اجلاس سپریم یورپی ایشیائی اکنامک کونسل کا رواں سال منعقد ہوانے والا دوسرا اجلاس ہے، پہلا اجلاس 27مئی کو بذریعہ وڈیو لنک منعقد ہوا تھا۔