نصیرآباد حلقہ پی بی 12 تمبو نے ترقی اور خوشحالی کےسفر میں ایک اورسنگ میل عبور کرلیاہے،صوبائی وزیر ایریگیشن حاجی محمد خان لہڑی

جمعہ 9 دسمبر 2022 11:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2022ء) صوبائی وزیر ایریگیشن حاجی محمد خان لہڑی ۔بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی نے کہا ہے کہ نصیرآباد حلقہ پی بی 12 تمبو نے ترقی اور خوشحالی کےسفر میں ایک اورسنگ میل عبور کرلیاہے، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے علاقائی سطح پرعوامی مشکلات میں کمی آئی ہے،بی اے پی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت عوامی اعتماد کا مظہر ہے۔

ان خیالات کا اظہار کا انہوں نے لہڑی ہاوس ڈیرہ مراد جمالی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔صوبائی وزیر حاجی محمد خان لہڑی اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی نےکہا کہ نصیرآباد میں میگامنصوبہ کےتحت بیدار پل قیدی شاخ اورمحبت شاخ بلیک ٹاپ روڈ کی تعمیرات سےعلاقہ مکینوں کی مشکلات میں کمی آنے کے ساتھ دیہی علاقوں کے عوام کا دیرینہ بینادی مسلہ حل ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پہلے یہ روڈ ٹوٹ پھوٹ اورانہتائی خستہ حالی کا شکارتھا مگر ہم نے عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے علاقے کے عوام کی اس اہم بینادی مسلہ کوحل کردیا ہے،اس بلیک ٹاپ روڈ کی تعمیر سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کا نیادور شروع ہوگا ہم اپنی کارکردگی کی بیناد پر بلدیاتی الیکشن کی طرح عام انتخابات میں بھی عوامی طاقت سے بھرپور کامیابی حاصل کرینگے۔

انہوں نے کہاکہ حلقہ پی بی 12 تمبو نصیرآباد میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے،تعلیم،صحت،آبنوشی،آبپاشی،بجلی کی فراہمی اور مواصلات کی شعبوں پر ترقیاتی سیکموں کو اولین ترجیح دی گئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نصیرآباد میں بی اے پی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت میں اضافہ عوام کی بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔