Live Updates

کچھ لوگ آج ڈیفالٹ کا نام لینے سے ڈرتے ہیں اور ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں،بابر اعوان

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی تیاریاں کی جا رہی ہیں،پہلے اسحاق ڈار کو لایا گیا اب وزیر اعظم کے بیٹے کو شاہی پروٹوکول میں لایا جائے گا،رہنما پی ٹی آئی

Abdul Jabbar عبدالجبار جمعہ 9 دسمبر 2022 11:42

کچھ لوگ آج ڈیفالٹ کا نام لینے سے ڈرتے ہیں اور ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ،اخبار تازہ ترین ۔ 09 دسمبر 2022ء) پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی تیاریاں جاری ہیں،اسلام آباد میں شفاف الیکشن کون کرے گا،لوگ گرفتار ہو رہے ہیں۔عمران خان پر ایک دن میں پانچ پانچ مقدمے درج کئے گئے،انتقام لینے کیلئے کیسز بنائے گئے۔ بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کچھ لوگ آج ڈیفالٹ کا نام لیتے ہوئے ڈرتے ہیں۔

ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کیلئے عمران خان نئی الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔اسحاق ڈار کو شاہی پروٹوکول میں لایا گیا،اب وزیراعظم کے بیٹے کو بھی شاہی پروٹوکول میں لایا جائے گا۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کا مقصد عمران خان کو نا اہل کرنا ہے،حکمران چاہتے ہیں کہ عمران خان کو کیسے باہر کریں۔

(جاری ہے)

اعظم سواتی کیس میں جو جج تھے،انہیں ہی تبدیل کر دیا گیا،سپریم کورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کوئی عدالت یا ٹربیونل نہیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدر مملکت سے اسمبلی تحلیل کے اعلان پر بات ہوئی تھی جس پر انہوں نے کہا کہ وہ نواز شریف سے بات کر کے آگاہ کریں گے، لیکن ابھی تک ان کا کوئی معنی خیز جواب نہیں آیا۔سادہ سی بات کر رہے ہیں کہ بحران بڑھتے جا رہے ہیں،پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ انتخابات ہیں،معاشی بحران بڑھتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے خطرناک صورتِ حال ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ کوئی مشروط مذاکرات کی بات نہیں کی،بس عام انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں،جو بات عوام کے سامنے کرتے ہیں وہی حکومت کو بھی کہتے ہیں۔اسحاق ڈار وزیر خزانہ ہیں انہیں معلوم ہے اس وقت کیسی صورتِ حال ہے،اسحاق ڈار نواز شریف کا اعتماد رکھتے ہیں۔ آڈیو لیک پر اسد عمر نے کہا کہ معلوم نہیں آڈیو لیکس کہاں سے آ رہی ہیں،آڈیو کلپ کو درست مان بھی لیا جائے تو عمران خان نے کون سی چوری کی ہے،انہوں نے گھڑی کی فروخت کا باقاعدہ بتایا اور ٹیکس ریٹرن میں بھی ظاہر کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات