روس کوڈرون فراہمی اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں،یورپی یونین کی ایران پرمزید پابندیاں

جمعہ 9 دسمبر 2022 11:57

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2022ء) یورپی یونین نے ایران کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور یوکرین کے خلاف روس کو ڈرون طیارے فراہم کرنے پر مزید پابندیاں لگانے کا عندیہ دیا ہے۔ یہ بات فرانس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کو بتائی ۔اینا کلئیر لیجنڈر نے وزرائے خارجہ اس بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ تاکہ ایران اور اس کی شخصیات کو ان نئی پابندیوں کی زد میں لیا جا سکے۔

ایران کا کہنا ہے کہ اس نے روس کو تھوڑی تعداد میں ڈرون طیارے یوکرین پر اس کے حملے سے پہلے بھجوائے تھے۔روس نے بھی اس امر کی تردید کی کہ اس کی فوج نے ایرانی ساختہ ڈرون یوکرین کے خلاف استعمال کیے ہیں۔ لیکن یورپی ممالک اسے تسلیم نہیں کرتے ہیں۔یورپی یونین جن ایرانی مظاہرین کے ساتھ ایرانی سیکیورٹی فورسز کے ناروا سلوک پر ناراض ہے وہ سولہ ستمبر سے ایران کے تقریبا سبھی شہروں میں سڑکوں پر ہیں۔

(جاری ہے)

مہسا امینی کی پولیس حراست میں ہلاکت پر شروع ہونے والے یہ احتجاجی مظاہرے مسلسل شدت پکڑ رہے ہیں۔ایرانی سیکیورٹی فورسز نے احتجاج روکنے کے لیے اب تک 475 مظاہرین کی جان لے لی ہے۔ انسانی حقوق کی سرگرمیوں کو کریج دینے والی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اب تک 18000 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔مغربی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف نئی پابندیاں امکانی طور پر پیر کو لگائی جائیں گی۔ ان پابندیوں کی زد میں 21 ایرانی شخصیات اور ایک ادارہ شامل ہو گا۔