مغربی کنارے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 مزاحمتی کارروائیاں

شہریوں نے آباد کاروں کا مقابلہ کیا اور عابود، سلواد اور بیت ایل بستی میں یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں کو تباہ کر دیا،مقامی میڈیا

جمعہ 9 دسمبر 2022 13:44

غرب اردن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2022ء) مغربی کنارے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 مزاحمتی کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں، جن میں 5 فائرنگ آپریشنز، دھماکہ خیز ڈیوائس سے دھماکا، 4 مولوٹوف کاک ٹیل حملے، آباد کاروں کے ساتھ 5 مقامات پر تصادم اور 13 مقامات پر اسرائیلی فوج کے ساتھ تصادم کے واقعات شامل ہیں۔بیت المقدس میں شہریوں کا آباد کاروں سے مقابلہ ہوا، جہاں ایک آباد کار شدید مار پیٹ کے بعد زخمی ہو گیا، جبکہ سلوان میں جھڑپیں ہوئیں اور نوجوانوں نیقابض فوج اور آباد کاروں پر مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے۔

رام اللہ میں، بیت ریما اور عابود میں جھڑپیں ہوئیں۔ شہریوں نے آباد کاروں کا مقابلہ کیا اور عابود، سلواد اور بیت ایل بستی میں یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں کو تباہ کر دیا، جب کہ مزاحمتی کارکنوں نے جنین میں قابض فوج کی طرف فائرنگ کی اور جنین شہر اور دزبوبا کیمپ میں جھڑپیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

مزاحمتی کارکنوں نے نابلس میں المربعہ جنکشن اور المعاجین محلے کے علاقوں میں قابض فوج کی طرف فائرنگ کی۔

الخلیل میں بیت امرمیں فائرنگ کی گئی جبکہ نوجوانوں نے کرمی زور اور حلحول بستیوں میں آباد کاروں پر پتھرا کیا اور ان کی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی۔مخصوص کارروائیوں کے حوالے سے مغربی کنارے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنین شہر اور کیمپ پر دھاوا بولنے کے دوران قابض فورسز پر متواتر جھڑپیں اور دھماکہ خیز مواد پھینکنے، المربعہ موڑ پر قابض فورسز پر فائرنگ کے واقعات دیکھنے میں آئے