شمالی کوریا ،دشمن ملک کی فلم دیکھنے پر کم عمر لڑکوں کوسرعام پھانسی دیدی گئی

جمعہ 9 دسمبر 2022 13:46

شمالی کوریا ،دشمن ملک کی فلم دیکھنے پر کم عمر لڑکوں کوسرعام پھانسی ..
پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2022ء) شمالی کوریا میں دشمن ملک کی فلمیں اور ڈرامے دیکھنے کے الزام میں دو کم عمر لڑکوں کو عوام کے سامنے پھانسی دے دی گئی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے صوبے ریانگ گانگ سے تعلق رکھنے والے 16 اور 17 سال کے دو نوجوان لڑکوں کو جنوبی کوریا اور امریکی ڈراموں اور فلمیں دیکھنے پر موت کے گھاٹ اتارا گیا ۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اکتوبر میں پیش آیا تھا جو رواں ہفتے منظر عام پر آیا ۔ شمالی کوریا کے حکومتی ارکان کا کہنا تھا کہ یہ لڑکے غلط کاموں میں ملوث تھے اس لیے انہیں مقامی لوگوں کے سامنے عبرت ناک سزا دی گئی۔واضح رہے کہ شمالی کوریا میں جنوبی کوریا کے ڈرامے، فلمیں اور پروگرامز دیکھنا غیر قانونی ہے اور اس میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :