سعودی عرب برج خلیفہ سے دو گنا بلند ترین عمارت تعمیرکرے گا

دبئی کے مشہورومعروف برج خلیفہ کی اونچائی 828 میٹر ہے جسے سعودی عرب میں بننے والی نئی عمارت پیچھے چھوڑ دے گی

جمعہ 9 دسمبر 2022 13:50

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2022ء) سعودی عرب نے دبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ سے بھی دو گنا بلند ترین عمارت تعمیر کرنے پرغور شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ عمارت دارالحکومت ریاض میں تعمیرکی جائے گی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ عمارت پر 5 بلین ڈالر کی لاگت آئے گی اور یہ برج خلیفہ سے دوگنا اونچی ہوگی۔دبئی کے مشہورومعروف برج خلیفہ کی اونچائی 828 میٹر ہے جسے سعودی عرب میں بننے والی نئی عمارت پیچھے چھوڑ دے گی۔