علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2022ء کے میٹرک، ایف اے اور آئی کام امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

جمعہ 9 دسمبر 2022 13:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2022ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2022ء میں پیش کئے گئے میٹرک، ایف اے اور آئی کام کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق اِن پروگراموں کے نتائج طلباء و طالبات کے سی ایم ایس اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کردئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں یونیورسٹی نے سوشل میڈیا پر ایم اے /ایم ایس سی پروگراموں کے داخلوں سے متعلق غلط اور بے بنیاد خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ یونیورسٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسی اور ہدایات پر ایم اے اور ایم ایس سی پروگراموں کے داخلے بند کردئیے ہیں، سمسٹر بہار 2023ء کے داخلے 15جنوری سے شروع ہوں گے جس میں ایم اے اور ایم ایس سی پروگرامز آفر نہیں کئے جائیں گے، البتہ بی اے(ایسوسی ایٹ ڈگری)پاس کرنے والے امیدواران بی ایس کے پانچویں سمسٹر میں داخلے کے اہل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :