یورپی یونین کا ایران پر روس کوڈرون فراہمی اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کے باعث مزید پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

جمعہ 9 دسمبر 2022 14:31

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2022ء) یورپی یونین نے ایران پر روس کوڈرون فراہمی اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کے باعث مزید پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین نے ایران کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور یوکرین کے خلاف روس کو ڈرون طیارے فراہم کرنے پر مزید پابندیاں لگانے کا عندیہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالےسے فرانس کی وزارت خارجہ کی ترجمان اینا کلئیر لیجنڈر کا کہنا تھا کہ وزرائے خارجہ اس بارے میں تبادلہ خیال کریں گے تاکہ ایران اور اس کی شخصیات کو ان نئی پابندیوں کی زد میں لیا جا سکے جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ اس نے روس کو تھوڑی تعداد میں ڈرون طیارے یوکرین پر اس کے حملے سے پہلے بھجوائے تھے۔روس نے بھی اس امر کی تردید کی ہے کہ اس کی فوج نے ایرانی ساختہ ڈرون یوکرین کے خلاف استعمال کیے ہیں۔ لیکن یورپی ممالک اسے تسلیم نہیں کرتے ہیں۔مغربی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف نئی پابندیاں امکانی طور پر پیر کو لگائی جائیں گی۔ ان پابندیوں کی زد میں 21 ایرانی شخصیات اور ایک ادارہ شامل ہو گا۔