Live Updates

مسلم لیگ ن ملک کوبحران سے نکالے گی پاکستان ایک بار پھر ترقی کی راہ پرگامزن ہے،سلطانہ شاہین

جمعہ 9 دسمبر 2022 14:31

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2022ء) مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی سٹی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ملک کوبحران سے نکالے گی پاکستان ایک بار پھر ترقی کی راہ پرگامزن ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے’’اے پی پی ‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان عدم معاشی استحکام کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر بنانے گی اسی لیے وہ تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات