تعلیم پر مبنی معیشت کے حصول سے ہی ملک کو درپیش مختلف چیلنجز سے عہدہ برآ ہوا جاسکے گا : زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمدخاں
جمعہ 9 دسمبر 2022 14:05
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہائیریجوکیشن کمیشن کے قیام سے ملک میں اعلیٰ تعلیم کے نئے ادارے بننے کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سکالرشپس اور دیگر اقدامات کی وجہ سے تعلیمی میدان میں انقلاب برپا ہوا ہے۔
اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ تحقیق کو لائبریری کی زینت بننے کی بجائے معاشرے کو درپیش مسائل کا حل فراہم کرنا ہوگاتاکہ زراعت کو سائنسی بنیادوں پر استوار کر کے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے زرعی سائنسدانوں پر زور دیا کہ وہ انڈسٹری اکیڈمیا تعلقات کو فروغ دے کر تحقیق پر مبنی قائم کی گئی ٹیکنالوجی عام عوام کی دسترس تک پہنچانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ فرٹیلائزر سیکٹر صرف یوریا کی حد تک محدود ہے جبکہ زمین کو سولہ سے زائد ضروری مواد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی ترقی کیلئے نئی نسل کو ہنر مند بنانا ناگزیر ہے تاکہ وہ معاشرے کا مفید شہری بنتے ہوئے اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں۔ ہائیرایجوکیشن کمیشن کے ڈاکٹر غلام سرور نے کہا کہ ٹیکنالوجی فنڈ کے تحت جاری منصوبہ جات تعلیم پر مبنی معیشت کے حصول میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں اب تک ایک سو اسی ٹیکنالوجی منصوبہ جات میں سے 160 سے زائد مکمل ہو چکے ہیں جن کے ثمرات سے ترقی کی نئی راہیں کھولیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مزید 140 تحقیقات کی تجاویز ہائیرایجوکیشن کمیشن میں موصول ہو چکی ہیں۔ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر ظہیر احمد ظہیر نے کہا کہ اختراعی سوچ کے حامل سائنسدان HEC کی ویب سائیٹ پر 20 دسمبر تک اپنے منصوبہ جات کی تجاویز جمع کروائیں جبکہ ایک پراجیکٹ کے تحت زیادہ سے زیادہ 14 ملین فنڈ کیے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے شرکا کو بتایا کہ وہ پہلی فیز کے بعد دوسرے فیز میں بھی پراجیکٹ حاصل کر چکے ہیں جوکہ زراعت میں جڑی بوٹیوں کے تدارک اور کھادوں کے استعمال کے حوالے سے سنگ معان ثابت ہونگے۔ انہوں نے تجویز دی کہ ٹیکنالوجی ٹراسفر فنڈ کے تحت منصوبہ جات کی مدت دو سال سے زائد ہونی چاہیے تاکہ ٹیکنالوجی کو کمرشلائز کرتے ہوئے عام کاشتکار تک پہنچایا جاسکے۔ ڈاکٹر خرم ضیاء نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی برصغیر کی اولین زرعی دانش گاہ ہے جو کہ 1906سے زرعی خوشحالی کیلئے تربیت یافتہ افرادی قوت کی فراہمی اور تحقیقات کرنے میں ہمہ وقت مصروف عمل ہے اس موقع پر ڈاکٹر نعیم طارق، ڈاکٹر حبیب اسلم گابا، ڈاکٹر سجاد ارشد،نے بھی خطاب کیا۔ یونیورسٹی آف فیصل آباد اور نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے ماہرین نے بھی آگاہی سیمینار میں حصہ لیا۔مزید تعلیم کی خبریں
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
-
میٹرک اور انٹر کے امتحان، اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے نمبروں میں اضافہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی کالونی کی مسجد میں رمضان المبارک کی 25ویں رات ختم القرآن کی محفل
-
امتحانی سنٹرز میں غیر متعلقہ لوگوں کے داخلے پر پابندی عائد
-
سرکاری سکولوں میں کچی کلاس کا درجہ ختم کردیا گیا
-
اوپن یونیورسٹی آئندہ سمسٹر میں تین بی ایس پروگرامز لانچ کرے گی، وائس چانسلر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.