انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے دوسرے سالانہ امتحانات برائے سال22-2021کے نتائج کا اعلان

جمعہ 9 دسمبر 2022 14:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2022ء) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون(گیارہویں) کے دوسرے سالانہ امتحانات برائے سال22-2021کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔ مجموعی کامیابئ کا تناسب %73.45فیصد رہا ۔اس موقع پر مہمان خصوصی چیئرمین فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ قیصر عالم نے کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلباء وطالبات کو مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیڈر ل بورڈ نے گیارہویں کلاس کے دوسرے سالانہ امتحانات کے نتیجے کا اعلان کر دیا۔ سال 2021-22 میں بورڈ میں گیارہویں کلاس ریگولر انرولمنٹ 43197، کامیاب 31257, کامیابی کا تناسب%73.87 فیصد رہا ۔سابق پرائیویٹ انرولمنٹ 938 جبکہ 209 سٹوڈنٹس کامیاب ہوئے کامیابی کا تناسب %23.30 فیصد رہا۔بورڈ کی مجموعی سالانہ انرولمنٹ کلاس بارہویں 44135 تھی جس میں 31466 بچے کامیاب ہوئے. مجموعی کامیابی کا تناسب %73.45 رہا۔بورڈ کی جانب سے رزلٹ ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیا گیاہے جبکہ سٹوڈنٹس 5050 پر اپنا رولنمبر ایس ایم ایس کر کے بھی اپنا رزلٹ معلوم کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :