بلدیاتی انتخابات کے مرحلے میں بھی کچھی عوامی اتحاد پینل سروخرو ہوگا ، میر فرید خان رئیسانی

جمعہ 9 دسمبر 2022 15:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2022ء) ضلع کچھی کے بلدیاتی انتخابات کے جنرل الیکشن کی طرح دوسرے مرحلے میں بھی کچھی عوامی اتحاد پینل سروخرو ہوگا ،یہ بات بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما کچھی کے ممتاز قبائلی شخصیت میر فرید خان رئیسانی نے اپنے جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کچھی کے عوام نےہمارے حق میں فیصلہ سنایا ہے جس کا واضع ثبوت مچھ ڈھاڈر بھاگ بالاناڑی کٹھن سنی کی عوام نے ووٹ کی طاقت استعمال کرکے 70فیصد علاقے سے ہمارے پینل کو کامیابی دلائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام نے جس تبدیلی کا آغاز کیا ہے اس سے انکی زندگی پر مثبت اثرات نمودار ہونگے اور پورے ضلع میں نئی ترقی اور خوشحالی کی نوید ثابت ہوگی ،وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ جو بھی عوام کی صیع معنوں خدمت کرے گا وہی عوامی نمائندگی کا حق رکھتے ہیں ،انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کامیابی کے بعد شہید وطن نواب زادہ سراج خان رئیسانی کے فرزند نواب زادہ جمال خان رئیسانی اور میر عاصم کرد گیلو کی قیادت میں بہت جلد ضلع کچھی کے تمام علاقوں میں ترقیاتی عمل کے ساتھ ساتھ صحت تعلیم اور بنیادی مسائل کوجنگی بنیادوں پر حل کے لیئے سنجیدہ اقدامات کیئے جائیں گے اور ماضی کے برعکس اپنے عوام کو اندھیروں اور خوف ہراس سے نکال کر ایک آزاد اور خودمختار ماحول فراہم کریں گے۔