چینی صدر کی کویت کے ولی عہد سے ملاقات

چین علاقائی سالمیت کے تحفظ میں کویت کی حمایت کرتا ہے ، شی جن پھنگ چین نے ہمیشہ چھوٹے بڑے تمام ممالک کی برابری پرعمل کیا ہے، ولی عہد کو یت

جمعہ 9 دسمبر 2022 16:09

ریا ض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2022ء) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کویت کے ولی عہد مشعال الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کی ہے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے کہا کہ چین قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں کویت کی حمایت کرتا ہے اور کویت کی جانب سے ایک چین کے اصول پر عمل پیرا رہنے اور چین کے بنیادی مفادات جیسے امور مثلا ہانگ کانگ ، تائیوان اور سنکیانگ سے متعلق امور پر اس کی حمایت کی تعریف کرتا ہے۔

(جاری ہے)

چین کویت کا قابل اعتماد شراکت دار ہے اور کویت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ چین کویت تعلقات کا بہتر مستقبل تشکیل دیا جا سکے۔ولی عہد مشعال الاحمد الجابر الصباح نے کہا کہ چین ایک عظیم ملک ہے، جس نے ہمیشہ چھوٹے بڑے تمام ممالک کی برابری پرعمل کیا ہے، دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے پر اصرار کیا ہے اور دنیا بھر کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔ چین کویت کا بہت پرانا دوست ہے۔ کویت ایک چین کے اصول کی پاسداری کرتا ہے اور مختلف شعبوں میں باہمی سود مند تعاون کو مضبوط کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کے لئے نئے امکانات کھولنے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

متعلقہ عنوان :