Live Updates

آزاد کشمیر میں 31 سال کے بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات مکمل

ْ چیئرمین ضلع کونسل،میئرز اور ایڈمنسٹریٹرز اور سپیشل سیٹوں کے انتخابات کے لئے لابنگ شروع

جمعہ 9 دسمبر 2022 15:56

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2022ء) آزاد کشمیر میں 31 سال کے بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات مکمل ، چیئرمین ضلع کونسل،میئرز اور ایڈمنسٹریٹرز اور سپیشل سیٹوں کے انتخابات کے لئے لابنگ شروع، دارالحکومت مظفرآباد میں چیئرمین ضلع کونسل پیپلز پارٹی جبکہ میئر ن لیگ بنا لے گی ،جبکہ جہلم ویلی میں چیئرمین ضلع کونسل پاکستان تحریک انصاف بنائے گی ،نیلم ویلی میں پی ڈی ایم آزاد امیدواروں کی حمایت سے چیئرمین بنا سکتی ہے۔

باغ ، سدھنوتی اور میرپور میں پی ٹی آئی ،حویلی میں ن لیگ راولاکوٹ میں جے کے پی پی اور ن لیگ بھمبر اور کوٹلی میں پیپلز اور ن لیگ مل کر چیئرمین ضلع کونسل کا انتخاب کرنے کی پوزیشن میں ہیں ۔میئر بلدیہ مظفرآباد کے لئے ن لیگ کے سٹی صدر انجم زمان موسٹ فیورٹ جبکہ چیئرمین ضلع کونسل مظفرآباد کے لئے کھاوڑہ سے منتخب ممبر ضلع کونسل عظمت اعوان کا پلڑا بھاری، مقامی حکومتوں کی تشکیل کے سلسلے میں جوڑ توڑ اور مشاورتی اجلاسوں کا سلسلہ جاری ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں گزشتہ روز آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما نو منتخب ممبر ضلع کونسل یونین کونسل ٹھیریاں حلقہ کھاوڑہ مظفرآباد عظمت حسین اعوان کی جانب سے حلقہ کھاوڑہ اور حلقہ نمبر چار ہٹیاں دوپٹہ سے پیپلز پارٹی کے منتخب ممبر ضلع کونسل کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ۔جسمیں پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنماؤں مبشر منیر اعوان ایڈووکیٹ ، سابق ممبر کشمیر کونسل اختر پرویز اعوان ، بزرگ سیاستدان تھانیدار ریٹائرڈ محمد افسر اعوان ، نومنتخب ممبران ضلع کونسل نمبردار لطیف خان ، چوہدری اعجاز اقبال ایڈووکیٹ ، ملک محمد حنیف اعوان ، جنید اعوان ایڈووکیٹ ، اقبال خان تنولی نے شرکت کی جبکہ ممبران ضلع کونسل حاجی منیر اعوان اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد افضل اعوان خرابی صحت اور مصروفیات کی وجہ سے شریکِ نہیں ہو سکے تاہم ان کی نمائندگی ان کے عزیزوں نے کی اس موقع پر ضلع چیئرمین اور سپیشل سیٹوں کے انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور مشاورت کی گئی یہ فیصلہ کیا گیا کہ جلد حلقہ کوٹلہ اور لچھراٹ کی پیپلز پارٹی کی قیادت سمیت ان حلقوں سے منتخب ممبران ضلع کونسل سے میٹنگ کی جائے گی اور چیئرمین ضلع کی نامزدگی کے سلسلے میں پارٹی قیادت اور بالخصوص قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر صاحب کی جانب سے کئے گئے حتمی فیصلہ پر اتفاق کیا جائے گا تاہم دس نومنتخب ممبران ضلع کونسل نے نومنتخب ممبر ضلع کونسل عظمت اعوان کے نام پر اتفاق کرتے ہوئے اپنی سفارشات چوہدری لطیف اکبر کو پیش کرنے کا بھی فیصلہ کیا ، اس موقع پر مبشر منیر اعوان ایڈووکیٹ , اختر پرویز اعوان ، نمبردار لطیف خان ، عظمت اعوان ، چوہدری اعجاز اقبال ایڈووکیٹ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی کامیابی کا کریڈٹ چوہدری لطیف اکبر ، کارکنان اور ضلع مظفرآباد کی عوام کو دیا انہوں نے کہا کہ چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں بلدیاتی نمائندوں نے ضلع بھر میں اکثریت حاصل کی جس پر لطیف اکبر خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات